Pages

Time

چیئر مین ‘وائس چیئر مین اور کونسلرز

چیئر مین ‘وائس چیئر مین اور کونسلرزسمیت21بلدیاتی نمائندوں نے تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

لاہور (صباح نیوز) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے ملاقات میں چیئر مین ‘وائس چیئر مین اور کونسلرزسمیت21بلدیاتی نمائندوں نے تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے چیئر مین سیکرٹر یٹ لاہور میں ملاقات کے دوران قصور سے بلدیاتی انتخابات میں کا میاب ہونیوالے چیئر مین یونین کونسل رانا محمد شہزاد ‘چوہدری محمد منیر ذیلدار ‘حاجی ریاض احمد ‘ملک ارشد عظیم خان ‘ملک امجد خان ‘عابد جمال ڈوگر ‘میاں محمد عباس‘خوشی محمد اور بابر محمودکے علاوہ انکے وائس چیئر میزسمیت بلدیاتی انتخابات میں کا میاب ہونیوالے 21بلدیاتی نمائندوں نے تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا جبکہ انکے ہمراہ ضلعی آرگنائزر قصور ندیم ہارون اور شیخ قیصر ایوب بھی موجود تھے اس موقعہ پر میڈیا اور مذکورہ بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہم تحر یک انصاف میں نئے شامل ہونیوالوں کو ویلکم کرتے ہیں اور نئے لوگوں کی شمولیت سے تحر یک انصاف مزید مضبوط ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ 30سالوں سے پنجاب پر حکمرانی کر رہی ہے مگر آج بھی پنجاب میں صحت ‘تعلیم اور پو لیس سمیت دیگر اداروں کو بیڑہ غرق ہے اور حکمرانوں اربوں روپے کی اشتہاری مہم کے ذریعے گورننس ثابت کر نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مسائلستان بنا دیا ہے ۔
انہوں نے اگر ملک سے کر پشن ‘ظلم ‘ناانصافی کو ختم کر نا ہے تواسکے لیے کر پٹ سیاستدانوں کو اقتدار میں نہیں جیلوں میں ڈالنا ہو گا اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر کر پٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں سے پائی پائی وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کروائیگی اور انکو جیلوں میں ڈال کر ایسا نشان عبر ت بنائیں گے کہ آئندہ کسی کو کر پشن اور لوٹ مار کی جرات نہیں ہوسکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف مینار پاکستان پر احتجاجی کمیپ لگا کرشعبدہ بازی کر نیوالے حکمران آج پنجاب میں بدتر ین گیس اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے انکے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے اور آنیوالی حکومت بھی تحریک انصاف کی ہوگی ۔

تنقید کریں گے لیکن سعودی عرب کے دشمنوں کی خواہش پوری نہیں کرسکتے، کینیڈا نے بڑا اعلان کردیا


اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں 47افراد کو دہشت گردی کے جرم میں پھانسی کی سزا دئیے جانے کے بعد کینیڈا نے جو فیصلہ کیا ہے اس کی وجہ سے سعودی عرب کے مخالف ممالک کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔ دیگر مغربی ممالک کی طرح کینیڈا کی طرف سے بھی سعودی عرب میں 47 افراد کی پھانسی کی علی الاعلان مذمت کی گئی تھی لیکن جب سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کی بات آئی تو کینیڈا نے واضح کر دیا کہ سعودی عرب پر کوئی اعتراض نہیں اور ہتھیاروں کا سودا طے شدہ معاہدے کے مطابق سر انجام پائے گا۔
مزید جانئے: ایران نے سعودی سفارتخانے پر حملے کی تحقیقات کیلئے چار فریقی ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا 
دو جنوری کو کینیڈا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں سعودی عرب کو اختلاف رائے اور انسانی حقوق کے احترام کا مشورہ دیا گیا تھا، لیکن دوسری جانب کینیڈا کے وزیر خارجہ کے ڈائریکٹر برائے کمیونیکیشن ایڈم بیرے کی طرف سے یہ بیان بھی جاری کر دیا گیا ہے کہ کینیڈا کی حکومت سعودی عرب کو 15 ارب ڈالر (تقریباً 15 کھرب پاکستانی روپے) کے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ 
اگرچہ کینیڈا کے وفاقی قوانین یہ اجازت دیتے ہیں کہ اگر کسی ملک کے انسانی حقوق ریکارڈ پر اعتراضات ہوں تو اس کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے، مگر چونکہ حکومت کینیڈا نے سعودی عرب کے ساتھ اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ خاصی تگ و دو کے بعد حاصل کیا تھا لہٰذا اس پر نظر ثانی کی قطعاً ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایک طرف سعودی عرب کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے اور دوسری طرف اس پر تنقید اور اسے انسانی حقوق کا سبق پڑھانا دوہرا معیار ہے۔

صدام حسین کیلئے تیار کردہ بحری جہاز ایک مرتبہ پھر سمندر میں آگیا، اب مالک کون ہے اور کس مقصد کیلئے استعمال کیا جائے گا؟ دلچسپ حقیقت سامنے آگئی

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) 1980ءمیں سابق عراقی صدرصدام حسین نے اپنے لیے ایک سپیشل بحری جہاز تیار کروایا تھا۔ یہ جہاز 270فٹ لمبا تھا اور اس کی چار منزلیں تھیں۔ اس میں اعلیٰ ترین فرنیچر و دیگر آسائشیں موجود مہیا کی گئی تھیں اور ہیلی کاپٹر کے اترنے کی جگہ بھی بنائی گئی تھی۔ اس میں صدام حسین کے لیے ایک خفیہ کمرہ بھی موجود تھاجس میں بحری جہاز پر حملے یا حادثے کی صورت میں فرار ہونے کا ایک خفیہ راستہ بھی تھا، اس خفیہ راستے پر دو چھوٹی کشتیاں موجود تھیں جن میں فرار ہوا جا سکتا تھا۔ اس پر اڑھائی کروڑ ڈالر(تقریباً2ارب 63کروڑ روپے) لاگت آئی تھی۔عراق پر امریکہ کے حملے اور صدام حسین کے قتل کے بعد یہ بحری جہاز مشرق وسطیٰ کے کئی ملکوں کے پاس رہا۔ اب بالآخر یہ عراقی میرین کے تحقیق کاروں کے پاس واپس پہنچ گیا ہے اور یہ لگژری بحری جہاز اب سائنسدانوں کی رہائش گاہ اور لیبارٹری میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ویب سائٹ نیوزڈاٹ نیشنل جیوگرافک ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز ہو گا جسے تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔


پیغمبر اسلام محمد ؐ کی حیات

پیغمبر اسلام محمد ؐ کی حیات طیبہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے:دلائی لامہ

کرناٹک(آن لائن) بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کا کہنا ہے کہ اگر دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو ہمیں پیغمبر اسلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہو گا۔ نوبل انعام یافتہ مذہبی پیشوا کا کہنا تھا قرآن پاک انسانیت کی بھلائی کیلئے خدا کاسب سے قیمتی تحفہ ہے۔ کرناٹک مسلم کے مطابق مذہبی پیشوا کی طرف سے اپنی رائے کا اظہار بھارتی شہرمیسور میں بدھ مت کے پیروکاروں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا۔ روحانی پیشوا کی جانب سے مذکورہ ملاقات کے دوران پیغمبر اسلام کی انسانیت کی بھلائی کیلئے کی جانے والی بے لوث خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام محمد ؐ کی حیات طیبہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ پیغمبر اسلام نے اپنی زندگی کے دوران انسانیت کی بھلائی کیلئے جو اقدامات وضع کیے صرف ان پر چل کر ہی آج کی دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے۔ کرناٹک مسلم کی رپورٹ کے مطابق بیلکپا میں بدھ ازم کی مونیسٹری میں بدھ مت کے ہزاروں پیروکار موجود تھے۔ مذکورہ تقریب کے دوران ضلعی صدر مشتاق احمد کی طرف سے روحانی پیشوا کو قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ کیساتھ ایک نسخہ بھی پیش کی گیا جو انھوں نے انتہائی عقیدت کیساتھ قبول کیا

آسان ترین نسخہ جس کے ذریعے آپ اپنے بالوں کو دنوں میں پھر سے گھنے بناسکتے ہیں


نیویارک(نیوزڈیسک)اگرآپ اپنے گرتے ہوئے بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں اور باوجود کوششوں کے انہیں روک نہیں پارہے تو پریشان نہ ہوں ،آئیے آپ کو ایک آسان ترین نسخے بتاتے ہیں جس سے آپ کے بال دوبارہ دنوں میں گھنے ہوجائیں گے۔
انڈے
انڈے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اوراگرآپ انڈے سر پر لگائیں گے تو بال بہت تیزی سے بڑھے گے۔اپنے گیلے بالوں میں ایک یا دو انڈے پھینٹ کرلگائیںاورآدھ گھنٹے تک انہیں بالوں میں لگارہنے دیں۔اب اپنے بالوں کو گرم پانی اور شیمپو سے دھولیں۔اس نسخے کو ہفتے میں کم از کم دو باردہرائیں۔
آپ ایک متبادل نسخے میں انڈے کی رزدی لے کر اس میں ایک چمچ اپنی پسند کا تیل ڈالیں اور ساتھ دو چمچ پانی بھی ڈالیں۔اب اس موادکو سر میں لگائیںاور ہلکا مساج کریں۔ہفتے میں ایک بار یہ نسخہ لگانے سے آپ کے بال موٹے ہوجائیں گے۔
زیتون کا تیل
اپنے سر کا مساج نیم گرم زیتون کے تیل سے کریں اور45منٹ کے بعد سر دھولیں۔بہتر ہے کہ رات کو سونے سے قبل زیتون کا تیل لگائیں اور صبح اٹھ کر سر کسی بھی شیمپوسے دھولیں۔
آپ چاہیں توزیتون کے تیل کوشہدمیں شامل کریں اور اس محلول کو سر میں لگائیںاورآدھے گھنٹے بعد سر دھولیں۔
آپ چاہیں تو اوپر بتائے گئے نسخوں کو ہفتے میں یکے بعد دیگرے استعمال کرسکتے ہیں۔

juma mubarak sub ko...


reality.....


khan


............


kia bat hai khan shb ap ki?


کوئی ٹیکس نہیں، 100 روپے کے ریچارج پر 100 روپے کا بیلنس


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی زونگ نے اپنے صارفین کو خوشگوار ماضی کی 
ایک بار پھر یاد دلا دی ہے کیونکہ اب کمپنی کے صارفین کو 100 روپے کا ریچارج کرنے پر پورے 100 روپے کا بیلنس ہی فراہم کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں موبائل صارفین کئی سالوں سے کارڈ ریچارج کرنے پر ٹیکس ادا کر رہے جس میں بتدریج اضافہ ہوتا رہا اور اب 100 روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر صارفین کو صرف 75.77 روپے ہی ملتے ہیں لیکن زونگ نے ”پورا بیلنس“ آفر کے تحت اپنے صارفین کو 100 روپے کا کارچ لوڈ کرنے پر 100 روپے کا بیلنس ہی مہیا کرنا شروع کر دیا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ کارڈ ریچارج کرنے پر جو ٹیکس صارفین ادا کرتے ہیں وہ اب کمپنی خود برداشت کرے گی۔ 
لیکن یہ آفر صرف زونگ کے نئے صارفین کیلئے ہے جنہیں یکم جنوری سے پورا بیلنس فراہم کیا جا رہا ہے اور وہ 31 جنوری 2016ءتک اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ اس نئی سہولت  پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زونگ کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر زینگ پینگ نے کہا کہ ” پورا بیلنس آفر زونگ کے صارفین کیلئے یقینا ایک بہترین سہولت ہے اور جتنا بھی ممکن ہو گا ہم اپنے صارفین کو اس طرح کی بہترین سہولیات فراہم کرتے رہیں گے“۔ 
زونگ کے تمام پری پیڈ صارفین منی لوڈ، ای ٹاپ اپس اور کارڈ ریچارج کرنے پر اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔ کمپنی کے مطابق اس آفر کا مقصد نئے صارفین کو پورا بیلنس دے کر مطمئن کرنا ہے جو کہ پاکستان میں کوئی اور کمپنی نہیں کر پا رہی اور امید کی جا رہی ہے اور اس آفر کے بعد زونگ کے پرانے اور مخلص صارفین کیلئے بھی کوئی نہ کوئی آفر جلد ہی متعارف کرائی جائے گی۔

اپنی پوتی کیلئے مارک زکربرگ جیسے دولہے کی دعا مانگنے والی خاتون کو فیس بک کے بانی کا ایسا شاندار جواب کہ دنیا کے دل جیت لئے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اپنے مختلف اعلانات اور اقدامات کے باعث خبروں میں رہتے ہیں ۔ اس بار انہوں نے فیس بک پر ایک خاتون کی بات کا انتہائی خوبصورت جواب دے کر عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کی ہے اور فیس بک پر موجود اپنے شائقین کے دل موہ لیے ہیں۔ہوا یوں کہ مارک زکربرگ کی ایک فیس بک پوسٹ پر ڈارلین ہیکمر لوریٹو نامی خاتون نے کمنٹ کیا کہ ”میں اپنی پوتیوں کو ہدایت کرتی رہتی ہوں کہ وہ ’گم صم پڑھاکو‘ لڑکوںسے دوستی کریں، کیا پتہ کہ ان میں سے ہی کوئی مارک زکربرگ نکل آئے۔“
مزید جانئے: وہ ایک حق جسے حاصل کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کی خواتین اکٹھی ہوگئیں! کیا آپ اس مطالبے کی حمایت کرتے ہیں؟ 
خاتون کے اس کمنٹ کے جواب میں مارک زکربرگ نے کمنٹ کیا کہ ”اس سے بہتر یہ ہو گا کہ آپ اپنی پوتیوں کو پڑھاکو لڑکوں سے دوستی کرنے کی بجائے خود پڑھاکو بننے اور سکول میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے کی ہدایت کریں تاکہ وہ خود ایک کامیاب موجد بن سکیں۔“مارک زکربرگ کا خاتون کو یہ جواب اس قدر مقبول ہوا کہ ٹوئٹر صارفین نے اسی نسبت سے #BeTheNerdکا ہیش ٹیگ چلا دیا ۔ فیس بک پر ان کے اس جوابی کمنٹ کو اب تک 25ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں اور سینکڑوں صارفین تہنیتی کمنٹس کر چکے ہیں۔ تاہم صارفین نے خاتون کے کمنٹ کو قدرے ناپسندیدگی کی نگاہوں سے دیکھا۔ ایک صارف نے لکھا کہ خاتون کے سوچنے کا انداز یہ ہے کہ لڑکیوں کو امیرکبیر افراد سے شادی کرنی چاہیے۔“

اداکارہ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ اس قدر خوش بخت ہیں کہ جس چیز کو ہاتھ لگائیں سونا بن جائے۔

دیپکا پڈکون 8 سالوں کے دوران 7مرتبہ’’ محبت ‘‘میں گرفتار ہوئیں

ممبئی(آئی این پی) معروف اداکارہ دیپکا پڈکون کا شمار بولی ووڈ انڈسٹری کی ٹاپ ہیروئنز میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ اس قدر خوش بخت ہیں کہ جس چیز کو ہاتھ لگائیں سونا بن جائے۔مگر محبت کے معاملے اداکارہ کچھ خاص خوش قسمت واقع نہیں ہوئیں شاید اسی بنا پر تاحال سچی محبت کی متلاشی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران سات مختلف اشخاص کی محبت میں گرفتار ہو چکی ہیں۔ادکارہ کی محبت کی کہانیوں کی فہرست میں پہلا نام نہار پانڈیا کا ہے۔اداکارہ پہلی مرتبہ ممبئی شفٹ ہوئیں تو انکی زندگی میں نہار پانڈیا نامی شخص آیا جس سے انھیں محبت ہو گئی جو تین سال تک جاری رہی۔بعد از دیپکا بگ باس میں شرکت کرنے والے سابق رکن اوپین پٹیل کی محبت میں گرفتار ہو گئیں۔ جوڑی طویل عرصے تک ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد اچانک الگ ہو گئی۔ اداکارہ کی زندگی میں مختصر عرصے لئے مزمل ابراہیم نا می شخص بھی آیا تاہم دیپکا اس سے جلد اکتا گئیں۔اس کے بعد اداکارہ کی زندگی میں کرکٹر یووراج سنگھ کی انٹری ہوئی دونوں کے درمیان کافی عرصے تک ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد اچانک ختم ہو گیا۔کرکٹر کے بعد دیپکا کی زندگی میں بزنس مین سدھارت ملیا آئے تاہم اس محبت کی کہانی کا انجام بھی افسوسناک ہی رہا۔طویل عرصے کے بعد دیپکا پڈکون کی زندگی میں رنبیر کپور تازہ ہوا کے جھونکے کی طرح آئے لیکن انھوں نے بھی اداکارہ سے بے وفائی کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے دیپکا پڈکون کے ساتھ بیوفائی قطرینہ کیف کی وجہ سے کی تھی۔آجکل اداکارہ اپنے حالیہ بوائے فرینڈ رنویر سنگھ کے ساتھ زندگی کا لطف اٹھا رہی ہیں اس محبت کی کہانی کا انجام کب اور کیا ہو گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے

وزیر داخلہ کا سابق ایس ایس پی طارق حنیف جوئیہ کو برطرف کرنیکا حکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نیشنل پولیس فائونڈیشن میں غیر قانونی طور پرمقرر کئے گئے سابق ایس ایس پی طارق حنیف جوئیہ کو فوری طور پر برطرف کرنے کا حکم دے دیا۔وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان کے مطابق طارق حنیف جوئیہ کو فروری 2012میں ایک کثیر معاوضے اور مراعات کے عوض قوانین کے خلاف سیکرٹری پولیس فاﺅنڈیشن تعینات کیا گیا۔پولیس فاﺅنڈیشن کے چند ملازمین نے وزیرِداخلہ کواس سلسلے میں باقاعدہ درخواست دی جس پر وزیرِداخلہ نے ایک ہفتے کے اندر تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا۔وزیرِداخلہ نے ہدایت کی کہ طارق حنیف جوئیہ کی فوری برطرفی کے ساتھ ساتھ تنخواہ اور دیگر مراعات کی مد میں سرکاری خزانے سے ادا کی گئی رقم کی ریکوری کو بھی یقینی بنایا جائے اور اس بات کی ایم ڈی نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن سے بھی جواب طلبی کی جائے کہ اتنے عرصے سے اس غیر قانونی تعیناتی پر کیوں کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

کیا آپ کو معلوم ہے حالیہ کشیدگی سے قبل سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات پچھلی مرتبہ کب اور کیوں معطل ہوئے تھے اور اس کا نتیجہ کیا نکلا؟ جانئے

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ نمر کی پھانسی کے معاملے پر سعودی عرب اور ایران کے درمیاں سفارتی تعلقات منقطع ہو چکے ہیں مگر یہ پہلی بار نہیں ہو رہا، اس سے قبل بھی ایسا غیر معمولی وقت آ چکا ہے کہ دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات منقطع ہو گئے۔ 80ءکی دہائی میں جب ایران اور عراق کی جنگ ہو رہی تھی تب سعودی عرب نے عراق کو 25ارب ڈالر(تقریباً 26کھرب 27ارب روپے) کی مالی امداد دی تھی جس پر دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہو گئے۔اگرچہ اس وقت سعودی عرب اور عراق کے تعلقات بھی اتنے گرم جوشی کے حامل نہیں تھے مگر امداد سے یہ تاثر سامنے آیا کہ سعودی عرب اس وقت بھی ایران کو سب سے بڑا خطرہ سمجھتا تھا۔ عراق کو مالی امداد کی فراہمی کے علاوہ سعودی عرب نے کویت ، بحرین، قطر، متحدہ عرب امارات و دیگر عرب ریاستوں کو بھی عراق کی معاونت کرنے کی ہدایت کی۔ اس دوران سعودی عرب نے تیل کی پیداوار بھی حیران کن حد تک بڑھا دی تھی جس کا مقصد ایران کی تیل کی برآمدات کو نقصان پہنچانا تھا تاکہ وہ جنگ کے اخراجات پورے نہ کر سکے۔
مزید جانئے: آسٹریلیا کے وزیر نے خاتون صحافی کو ’’پاگل ڈائن‘‘ کہنے پر معافی مانگ لی 
عراق کے ساتھ جنگ کے دوران ایران نے سعودی فضائی حدود کی بھی خلاف ورزی مسلسل جاری رکھی اور ساتھ ہی سعودی عرب اور کویت کو عراق کی معاونت نہ روکنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں،مگر اس کے باوجود سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع نہ کیے۔ اس کے بعد1987ءمیں فریضہ ¿ حج کے دوران ایک سانحہ پیش آیا۔ 31جولائی 1987ءکو حج کے دنوں میں ایرانی مظاہرین اور سعودی سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں تقریباً 400لوگ جان سے گئے جن میں سے دو تہائی ایرانی باشندے تھے۔اس واقعے پر سعودی حکومت اشتعال میں آ گئی اور بدلے میں سعودی حکام نے ایرانی شہریوں کے حج کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی۔سعودی عرب کے اس اقدام کے بعد اس وقت بھی ایران میں مظاہرین نے سعودی سفارتخانے میں توڑ پھوڑ کی اور سامان اٹھا کر لے گئے۔ اس کے علاوہ سفارتخانے میں موجود عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جن میں سے ایک سفارتی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس صورتحال پر سعودی عرب نے 1988ءمیں ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے اور ایرانی شہریوں پر سعودی ویزے کی پابندی عائد کر دی تھی۔ 1980 کی دہائی کو ایران سعودی عرب تعلقات کے بد ترین ادوار میں شمار کیا جاتا ہے، اور اس دور میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں پڑنے والی دراڑیں آج تک ختم نہیں کی جا سکیں۔

دنیا کا وہ پہاڑ جسے مسلمان ،عیسائی ،ہندو بدھ مت مقدس جانتے ہیں ،وجہ ایسی کہ آپ کا ایمان بھی تازہ ہو جائے گا

دنیا کا وہ پہاڑ جسے مسلمان ،عیسائی ،ہندو بدھ مت مقدس جانتے ہیں ،وجہ ایسی کہ آپ کا ایمان بھی تازہ ہو جائے گا

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا میں ایڈمز پیک (آدم کی چوٹی) نامی ایک ایسا خاص پہاڑ ہے جو مسلمانوں، عیسائیوں، ہندوﺅں اور بدھوں کے لیے یکساں مقدس ہے۔ اس پہاڑ پر ایک بہت بڑے پاﺅں کا نشان ہے۔ اس نشان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ حضرت آدمؑ کے پاﺅں کا نشان ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جب انہیں جنت سے زمین پر بھیجا گیا تھا تو یہاں ان کا پہلا پاﺅں زمین پر پڑا تھا۔ ہندوﺅں کا عقیدہ ہے کہ یہ پاﺅں کا نشان ہندو دیوتا ”شیوا “ کا ہے جبکہ بدھ مت کے پیروکار کہتے ہیں کہ یہ گوتم بدھ کا پاﺅں ہے۔ 
ایک عرصے تک ایڈمز پیک کو سری لنکا کی بلند ترین چوٹی سمجھا جاتا رہا ہے مگر بعد میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق اس کی بلندی صرف 7ہزار353فٹ ہے۔ اس کی چوٹی پر موجود پاﺅں کے نشان پر ایک خوبصورت چھت بنائی گئی ہے اور کئی خادمین اس کی حفاظت پر مامور ہیں جو چڑھائی کے راستے میں نیچے زمین سے لے کر آدھے راستے تک موجود ہوتے ہیں۔یہ لوگ پہاڑ کی چوٹی پر موجود اس مقدس مقام کا انتظام و انصرام سنبھالتے ہیں۔یہاں ہر سال ہزاروں زائرین آتے ہیں جن میں زیادہ تر بدھ مت کے لوگ شامل ہوتے ہیں۔ خاص طور پر لوگ اپریل میں اس پہاڑ کا رخ کرتے ہیں۔

گائیکی کی دنیا میں خوبصورت اضافہ ،

گائیکی کی دنیا میں خوبصورت اضافہ ، ریحام خان گلوکارہ بن گئیں؟

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ریحام خان کو بہت سے لوگوں نے تندو تیز سوالات کرتے اور عمران خان سے طلاق کے بعد تنہا اپنا دفاع کرتے ہوئے سب نے دیکھا ہے لیکن انہیں گنگناتے ہوئے بہت ہی کم لوگوں نے دیکھا ہے ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور معروف اینکر پرسن ریحام خان گلوکارہ بن گئیں،نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں ”دکھی غزل“ترنم کے ساتھ گا کر سننے والوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور معروف اینکر ریحام خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میںپی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان سے طلاق کے بعد پہلی بار کسی منجھی ہوئی گلوکارہ کی مانند اپنی خوبصورت اور دلکش آواز کا جادو”دکھی غزل “ اتنے ترنم کے ساتھ گائی کہ پروگرام کی میزبان (جو خود بھی طلاق یافتہ ہیں)اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور زار و قطار رونے لگیں ۔ریحام خان نے ہم ٹی وی کے پروگرام میں بھارتی گلوکارہ چترا سنگھ کی غزل ”عشق میں غیرت جذبات نے رونے نہ دیا ،ورنہ کیا بات تھی کس بات نے رونے نہ دیا “سامعین کوتو حیران کیا ہی ،ساتھ ہی ساتھ اپنے زندگی کے نشیب و فراز میں نہ رونے کی وجہ بھی بتا دی۔غزل گنگناتے وقت بظاہر مضبوط اعصاب کی مالک ریحام خان بھی جذباتی نظر آئیں اور ایک موقع پر وہ غزل گاتے ہوئے شدت جذبات کی وجہ سے رک گئیں جہاں ایسا محسوس ہوتا تھا کو وہ رو پڑیں گی لیکن انہو ں نے جذبات پر قابو رکھ کر دوبارہ گنگنا ناشروع کردیا۔پروگرام کی میزبان شائستہ واحدی غزل کے شروع ہوتے ہی حیران ہو گئیں اور پھر انہوں نے کیمرے سے منہ چھپا کر زار و قطار رونا شروع کر دیا۔

عائشہ ممتاز کا حافظ سویٹس پر چھاپہ ، پروڈکشن یونٹ سِیل کردیا

عائشہ ممتاز کا حافظ سویٹس پر چھاپہ ، پروڈکشن یونٹ سِیل کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائرکٹر آپریشن عائشہ ممتاز نے حافظ سویٹس کے پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مار کر پروڈکشن یونٹ سیل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائرکٹرآپریشنز فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے حافظ سویٹس کے پروڈکشن یونٹ کو سیل کردیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سویٹس کے پروڈکشن یونٹ میں سٹاف کے پاس میڈیکل سرٹیفکیٹ نہیں تھے جبکہ مٹھائیوں کے پروڈکشن یونٹ کے پاس گندے پانی کی ڈرین بھی ہے۔مٹھائیاں گندے، بدبودار اور کھلے کوڑے دانوں کے پاس تیار کی جارہی تھیں ،حافظ سویٹس کے پروڈکشن یونٹ میں زائد المیعاد دیسی گھی اورمکھن بھی موجود تھا جس کی وجہ سے پروڈکشن یونٹ سیل کیا گیا۔

چین میں اربوں روپے لگا کر یہ مصنوعی آبشار کیوں بنائی گئی ہے؟

چین میں اربوں روپے لگا کر یہ مصنوعی آبشار کیوں بنائی گئی ہے؟ ایسا مقصد کہ جان کر کوئی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) آبشار قدرت کے حسین نظاروں میں سے ایک ہے جسے دیکھنا آنکھوں کی تراوت کا باعث بنتا ہے۔ چین جہاں دیگر شعبوں میں انوکھے کام کرتا آ رہا ہے وہیں اس نے صوبہ ینان کے شہر کن منگ میں اب ایک مصنوعی آبشار بھی بنا ڈالی ہے۔یہ آبشار 1300فٹ چوڑی اور ایک انتہائی دلفریب منظر کی حامل ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس آبشار کا مقصد لوگوں کو صرف تفریح فراہم کرنا ہی نہیں ہے بلکہ اس سے علاقے میں آتشزدگی یا ایسی کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پانی کا حصول بھی آسان ہو گیا ہے، جبکہ خشک سالی کے دور میں بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ آبشار پانی کو ایک منصوعی جھیل کی طرف موڑنے کا کام بھی کرے گی۔
مزید جانئے: کیا آپ اس تصویر میں پانڈا تلاش کرسکتے ہیں؟ انتہائی دلچسپ جواب جانئے 
اس آبشار کی تعمیر میں تین سال کا عرصہ لگا اور اس پر 1ارب یوآن (تقریباً16ارب 9کروڑ روپے) لاگت آئی۔جب اس کا افتتاح کیا گیا تو لوگوں نے اس دلفریب آبشار کو سراہا اور اسے جنوب مغربی چین کا ایک اور لینڈ مارک قرار دیا۔ یہ آبشار دریائے نیولان پر بنائی گئی ہے اور 1کروڑ 6لاکھ کیوبک فٹ پانی کا رخ موڑکر نئی بنائی گئی ڈیان چی نامی جھیل کی طرف بھیجنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ”یہ آبشارچین کو ممکنہ پانی کی کمی کے خدشے کے سدباب کے طور پر بنائی گئی ہے۔“
واضح رہے کہ چین کا 60فیصد زیرزمین پانی استعمال کے قابل نہیں ہے اور چین ان ملکوں میں سے ایک ہے جنہیں پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ چین کے شہری علاقوں میں لوگ پانی کو ابال کر استعمال کرتے ہیں یا پھر بازاری پانی کی بوتلیں خریدنے پر مجبور ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ آبشار پانی کو مصنوعی جھیل کی طرف موڑ دے گی اور پانی جھیل میں محفوظ ہوتا رہے گا جو ممکنہ خشک سالی کے دوران استعمال کیا جا سکے گا۔


8.2 شدت کا خوفناک زلزلہ آنے والا ہے، ماہرین نے خطرناک ترین پیشنگوئی کردی

8.2 شدت کا خوفناک زلزلہ آنے والا ہے، ماہرین نے خطرناک ترین پیشنگوئی کردی


نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال میں قیامت خیز زلزلے کے بعد بھارت، افغانستان اور پاکستان کے متعدد علاقے بھی بار بار زلزلے کے جھٹکوں سے لرزتے رہے ہیں، اور ماہرین اس خطے میں بار بار آنے والے زلزلوں کے متعلق مسلسل تحقیقات کررہے ہیں۔ بھارت میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ماہرین نے حالیہ زلزلوں کی وجوہات کی تحقیقات کے بعد خوفناک پیشنگوئی کر دی ہے کہ ہمالیہ کے پہاڑوں میں عنقریب 8.2 شدت کا انتہائی تباہ کن زلزلہ آسکتا ہے، جس کی وجہ سے شمالی بھارت کا تمام علاقہ شدید تباہی کا شکار ہوگا، جبکہ قریبی ممالک بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہیں گے۔ 
ماہرین کا کہنا ہے کہ شمال میں ہمالیہ کی ارضی پلیٹ اور مشرق میں انڈو برمی پلیٹ کے ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرانے سے مسلسل زلزلے آرہے ہیں۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ان پلیٹوں کے ٹکراﺅ کی وجہ سے ان میں پیدا ہونے والی دراڑیں گہری ہو رہی ہیں اور مستقبل میں اس تمام خطے میں زیادہ بڑے اور شدید زلزلے نمودار ہوسکتے ہیں۔ 
ماہرین نے ہمالیہ کے پہاڑوں کے نیچے جاری ارضی ٹوٹ پھوٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی بھارت کا تمام علاقہ آگ کے گولے میں گھرا ہوا ہے اور یہاں زیر زمین جاری ٹوٹ پھوٹ میں وقت کے ساتھ شدت آتی جائے گی۔ یونیورسٹی آف کولوراڈو کے سائنسدان راجر بلہام، جو کہ زلزلوں پر تحقیقات کے حوالے سے عالمی شہرت رکھتے ہیں ، کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات ظاہر کرتے ہیں کہ ہمالیہ کے خطے میں مستقبل قریب میں چار بڑے زلزلے آسکتے ہیں، جن کی شدت رکٹر سکیل پر 8 سے زیادہ ہوگی، اور اگر ان زلزلوں میں تاخیر ہوتی ہے تو زیر زمین جمع ہونے والی توانائی ایک ناقابل یقین حد تک بڑے زلزلے کا سبب بنے گی۔ 
بھارت کی شمالی ریاستوں نے خوفناک زلزلوں کی پیشنگوئی کے بعد پہاڑی علاقوں میں خاص قسم کے گھروں کی تعمیر پر سوچ بچار شروع کر دی ہے، تاکہ اس تباہی سے ہونے والے نقصان کو کم سے کم رکھا جا سکے۔

نواز شریف کا نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابط

نواز شریف کا نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطہ ،بھارت نے جیش محمد کے خلاف کاروائی کے لئے 72گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا : زی نیوزکا دعویٰ


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف کے سری لنکا سے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد بھارٹی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارت نے وزیر اعظم نواز شریف کو کالعدم تنظیم ”جیش محمد “ کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے 72گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے ۔
بھارتی میڈیا جو اس حملے کے بعد اپنے اوسان بالکل کھوبیٹھا ہے نے اب ایک ایسی بات کہی ہے کہ شاید کسی کو یقین بھی نہ آئے۔بھارتی ٹی وی چینل ”زی نیوز “ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے نریندر مودی کو ٹیلی فون کر کے ”پٹھان کوٹ “حملے میں پاکستان کی ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کرے گا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس سے قبل بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے اپنے پاکستانی ہم منصب جنرل (ر)ناصر جنجوعہ کو ”پٹھان کوٹ “حملے کے ثبوت دیتے ہوئے ٹھوس کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے پیش کئے گئے ثبوتوں کی روشنی میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

امید تھی آپ ایسا ہی گھٹیا سوال کریں گے : شاہد آفریدی


صحافی کو کھری کھری سنادیں، امید تھی آپ ایسا ہی گھٹیا سوال کریں گے : شاہد آفریدی




لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نےسوالات کرنے پر صحافی کوکھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ انسان سے غلطی ہوتی ہے،عامر نے سچ بتادیااورسزابھی بھگت لی،محمدعامر کے لیے ہمیشہ میرے دل میں جگہ رہی ہے،محمد عامربہترین صلاحیتوں کا حامل ہے۔
میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑی2سال تک میڈیا پربیٹھ کرجھوٹ بولتے رہے،سلمان اورآصف ٹی وی پربیٹھ کر ٹیم کے خلاف باتیں کرتے رہے ہیں، اس لیے ان سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ دوسروں کیخلاف بولنے والے سلمان اورآصف کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، کھلاڑیوں کے رویئے کو دیکھا جاتاہے لیکن آفریدی کا اپنا رویہ اور صبر اس وقت جواب دے گیا جب صحافی نےسوال کیاکہ اُن کی کپتانی میں ٹیم نے بیشتر ٹی 20 میچ ہارے ، اب آپ نے ایسی کیا تبدیلی کی جس سے جیت سکیں، اس سوال پر آفریدی صحافی پر برس پڑے اور کہاکہ امید تھی ، آپ ایسے ہی گھٹیا سوال کریں گے ۔
فاسٹ بولر محمد عرفان کو بالکل آو¿ٹ نہیں کیا گیا،میری جتنی بھی کرکٹ باقی ہے خواہش ہے اچھی ہو،ورلڈٹی20تک ہمیں اسی ٹیم کولےکر چلنا چاہیے،پاکستان ٹیم ہر لحاظ سے بہترین ہے۔کرکٹ ہونی چاہیے،پتا نہیں آسٹریلیا نے بنگلادیش جانے سے کیوں منع کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ہر خبر جاننے کے لیے اس پیج کو لائک کرے پلیز. انصافینز تھک تو نہیں گیے ہو؟؟ https://www.facebook.com/WORLD-WIDE-1492339974405983/…


سیاست کے رنگ نرالے، پیپلزپارٹی لاہور کا مظاہرہ ، عمران دہشت گرد؟

سیاست کے رنگ ڈھنگ ہی نرالے ہیں گزشتہ روز پیپلزپارٹی لاہور نے گورنر ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ عمران خان کو دہشت گردوں کا سہولت کار ہونے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے۔ یہ مطالبہ خود عمران خان کے ایک انٹرویو کی بنیاد پر کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ شوکت خانم ہسپتال لاہور سے ایک اہم طالبان کمانڈر بھی علاج کرا کے گیا اور ہمیں اس وقت علم ہوا جب اس نے واپس جا کر کافی دیر بعد شکریئے کا خط لکھا، اب اسی بیان یا انٹرویو کی روشنی میں یہ مطالبہ کیا گیا حالانکہ انٹرویو بہت واضح ہے جس کے مطابق طالبان راہنما نے یہ علاج ایک گمنام شخص کی حیثیت سے مریض کے طور پر کرایا اور پھر واپس چلا گیا۔ عمران خان کہتے ہیں کہ کافی عرصہ بعد شکریئے کا خط وصول ہوا تو پتہ چلا اس میں یہ کہاں آگیا کہ کہ عمران سہولت کار ہیں اور انہوں نے خود تسلیم کیا ہے۔ محض الزام لگانے اور ’’تیلی رے، تیلی، تیرے سر پہ کولہو‘‘ والی ضرب المثل کے مطابق عمل کرنے سے تو بات نہیں بنتی۔ مخالفت کرنا ہے تو ٹھوس بنیاد ہونا چاہئے ورنہ ایسے عمل سے سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے جو حالات حاضرہ میں مناسب نہیں یوں بھی پیپلزپارٹی لاہور کی طرف سے ایسا مظاہرہ فعالیت کی نشانی نہیں۔ مظاہروں کے لئے بہت سے حقیقی مسائل ہیں جن کے حوالے سے جدوجہد کی جا سکتی ہے اور عوام میں مقبول بھی ہو گی۔
ابھی کل ہی جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی سماجی برائیوں کے خلاف منظم جدوجہد کرے گی اور سب سے پہلے کرپشن کے خلاف تحریک چلائے گی اب اگر پیپلزپارٹی کرپش کے خلاف تحریک سے گھبراتی ہے تو اس کے لئے مہنگائی، بے روز گاری، جرائم، صحت، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ جیسے مسائل ہیں جن کے لئے جدوجہد کی جا سکتی ہے اور یہ عوامی مسائل ہیں۔ پیپلزپارٹی کے بنیادی اصولوں میں سے روٹی، کپڑا اور مکان بھی تو ہے۔ پارٹی کو ایسے مسائل کے ساتھ جمہوریت کے استحکام اور دہشت گردی کے خلاف بھی متحرک ہونا چاہئے۔
آج کل سیاسی اور سماجی حلقوں میں بہت ہل چل ہے۔ روزانہ کوئی مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے۔ آج کل تو مظاہروں کا سیزن ہے۔ گزشتہ روز جی پی او چوک میں سکھوں نے بھی مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے سابق پردھان مستان سنگھ اور ان کے ساتھیوں کی رہائی کے لئے تھا جن کو ریاست کے خلاف سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ان حضرات کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا مذہبی حق استعمال کیا اور ننکانہ صاحب میں سکھ مت کے بانی بابا گورو نانک کے جنم دن پر جلوس نکالا تھا۔ یہ قصہ در اصل اسی روز کا ہے۔ جب جلوس نکالا اور روکنے پر مشتعل ہو گئے اور انتظامیہ سے تنازعہ ہوا۔ مقدمہ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے موجودہ پردھان سردار شام سنگھ کی شکایت پر درج ہوا اور ان لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ مظاہرین کے مطابق ان کی وفاداریاں ریاست پاکستان سے ہیں اور ان کو مشکوک نہ بنایا جائے۔
اس میں کون سچا ہے ہم فیصلہ نہیں کر سکتے بہتر عمل تفتیش اور تحقیق کا ہے جسے پولیس نے سر انجام دینا ہے تاہم اس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کا بھی ایک کردار بنتا ہے کہ یہ بورڈ منتظم ہے اور منتظم اعلیٰ کی حیثیت سے صدیق الفاروق بہتر جج ہو سکتے ہیں۔ ان کو خود اس معاملہ کو دیکھنا چاہئے تاکہ باہمی افہام و تفہیم سے مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے اور بات آگے نہ بڑھے۔ جہاں تک مظاہرین کا تعلق ہے تو اگر وہ ریاست سے وفاداری کی بات کرتے ہیں تو انہیں اپنے عمل سے بھی ثابت کرنا اور قانون کے دائرہ کار میں رہنا چاہئے اگر ان کے آپس کے کوئی تنازعات ہیں تو وہ بھی باہمی طور پر بات چیت سے حل کریں۔ صدیق الفاروق ثالث بن سکتے ہیں کہ موجودہ پردھان نے ایف آئی آر کٹوائی اور سابق پردھان پکڑے گئے۔ معاملہ میں آپس کی چپقلش کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی ساگلرہ پر چار پی کے نئے صدر آصف علی زرداری کا بیان زیر بحث ہے۔ اس بیان کی اصول پسندی سے انکار نہیں لیکن جو کچھ کہا گیا اس کے اعتراض والے حصے پر تو ان کو خود بھی عمل پیرا ہونا چاہئے اور قومی اسمبلی میں اپنے اراکین اسمبلی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو ہدایت کرنا چاہئے کہ وہ احتساب بل کو جو زیر التوا ہے صاف ستھرا اور بہترین قانون بنوانے کی کوشش کریں جس کے تحت ایک ایسا احتسابی ادارہ بنے جو خود مختار اور آزاد ہی نہ ہو، بے خوف اور دیانت دار بھی ہوتا کہ احتساب کے بارے میں ان کا شکوہ دور ہو جائے یہ بل یوں بھی خود ان کے دور حکومت میں پیش ہوا اور مجلس قائمہ کے سپرد ہوا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کو احتساب بیورو کے اراکین اور ان کی نامزدگی کے طریق کار پر اعتراض تھا۔ اب یہ بھی عجیب بات ہے کہ اب مسلم لیگ (ن) حکمران اور اسے سادہ اکثریت بھی حاصل ہے پھر بھی یہ مسودہ قانون زیر التوا ہے۔ کرپشن اور احتساب کا نعرہ سب لگاتے ہیں۔

کیا آپ بھی ہو؟؟؟


مارک زکربرگ فیس بک بنانے کے بعد 2016ءمیں ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایسا طوفان لانے جارہے ہیں کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، واضح اعلان کردیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے 2016ءمیں ایک ایسا کارنامہ سرانجام دینے کا اعلان کر دیا ہے جس کے متعلق جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں برس ایک مصنوعی ذہانت کا حامل روبوٹ ایجاد کریں گے جو گھر اور دفتر کے کاموں میں ان کی مدد کر سکے۔ مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ”یہ روبوٹ بنانے کا خیال انہیں آئرن مین فلموں کے کردار ”جاروس“(Jarvis) کو دیکھ کر آیا۔“ جاروس ایک ایسا کردار ہے جو ہر چیز کا علم رکھتا ہے۔مارک زکر برگ بھی شاید خود کو آئرن مین بنانا چاہتے ہیں، اور اس مقصد کے لیے ایک ایسا روبوٹ بنانا چاہتے ہیں جو ہر چیز کا علم رکھتا ہو اور وہ اسے جو بھی کام کہیں وہ فوراً کر دے۔ مارک زکر برگ مصنوعی ذہانت کی پہلے سے موجود ٹیکنالوجی کو اس روبوٹ کی تیار میں استعمال کریں گے اور پھر روبوٹ کو اپنی آواز کی پہچان کروائیں گے تاکہ وہ ان کے ذریعے گھر اور دفاتر کی لائٹس، میوزک، درجہ حرارت سمیت ہر چیز کو کنٹرول کر سکیں۔ وہ روبوٹ کواپنے دوستوں کے چہروں سے بھی روشناس کروائیں گے تاکہ وہ مارک سے ملنے گھر آئیں تو روبوٹ انہیں دروازے سے پہچان کر اندر لے آئے۔ مارک کا کہنا تھا کہ ”میں روبوٹ کو یہ بھی سکھاﺅں گا کہ وہ میری غیرموجودگی میں میری بیٹی میکس کے کمرے میں ہونے والی ہر چیز پر نظر رکھے اور مجھے اس سے آگاہ کرے۔“

منگیتر ہاتھوں میں ہاتھ مت ڈالیں ترکی کے علماءکا نیا فتویٰ سامنے آگی

انقرہ (آن لائن) ترکی کے علماءکرام نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ منگیتروں کی کھلے عام ملاقاتیں اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈالنا اسلامی اقدار کے منافی ہے۔ منگنی شدہ جوڑے ایک دوسرے کے ساتھ اظہار محبت اور ہاتھ پکڑنے سے اجتناب کریں کیونکہ یہ عوامل اسلامی اقدار کے مطابق جائز نہیں ہیں۔ ترکی کی مذہبی امور کے ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ منگیتروں کی ملاقات کا پرائیویٹ ہونا اسلئے بھی ضروری ہے کہ یہ محدود رہتی ہے اور جب کھلے عام ہو گی تو دوسرے معمولی بات کو بڑھا چڑھا کے پیش کرنے لگتے ہیں اور یہ عمل بھی اسلامی اخلاقیات کے مطابق نہیں۔

بالی ووڈ کی اداکارہ سنی لیون نے.................

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کی اداکارہ سنی لیون نے کترینہ کیف کو بالی ووڈ کی خوبصورت ترین شخصیت قرار دے دیا ہے ۔ بالی ووڈ ہنگامہ ڈاٹ کام کے مطابق ٹاکنگ فلمز پروگرام میں جب رپورٹر نے سنی لیون کے حسن کی تعریف کی تو اداکارہ نے کہا کہ کترینہ کیف بالی ووڈ میں سب سے زیادہ خوبصورت ہے ۔ واضح رہے کہ بے باک فلموں سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی اداکارہ سنی لیون 2015کی بھارت کی مقبول ترین شخصیت کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جبکہ آج کل سنی لیون اپنی فلم ”مستی زادے “ کی پرموشن میں مصروف ہیں۔

کارکن کی بلی چوری کرنے کے الزام میں 3 لیگی ورکر گرفتار

تحریک انصاف کی خاتون کارکن کی بلی چوری کرنے کے الزام میں 3 لیگی ورکر گرفتار
فیصل آباد (ویب ڈیسک) شیر والے بلے والوں کی بلی لے گئے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خاں کی محلہ دار تحریک انصاف کی ورکر خاتون کی قیمتی بلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث تین ملزم گرفتار۔ سمن آباد کے علاقہ نثار کالونی گلی نمبر4 کی تحریک انصاف کی کارکن خاتون امتیاز آصف نے عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی کہ اس کے ہمسایہ ملزموں کاشف، شہباز اور فاروق نے اس کی تین سالہ بلی چوری کر لی ہے۔ پرشن نسل کی بلی کی مالیت 2 لاکھ روپے تھی اور ملزم چوری کرنے کے بعد واپس کرنے سے انکاری ہیں۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج مسز مصباح خاں کے حکم پر سمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا۔ گزشتہ روز پولیس نے تینوں ملزموں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا، مقدمہ کی مدعیہ امتیاز بی بی کا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی کارکن ہے اور ملزم مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھتے ہیں۔ 20 نومبر کو انہوں نے میری قیمتی پالتو بلی چوری کر لی تھی جبکہ گرفتار ملزموں کا کہنا ہے کہ خاتون جھوٹی شہرت کیلئے ڈرامہ کر رہی ہے، ہم نے بلی چوری نہیں کی نہ ہی ہمیں اسکا علم ہے۔ بعدازاں رات کو سمن آباد کے علاقہ محلہ مسعود آباد میں آوارہ پھرنے والی بلی کو ایک شہری نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے بلی امتیاز بی بی کے حوالے کی تو اس نے وصول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ میری بلی نہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او سمن آباد کا کہنا ہے کہ بلی اسی خاتون کی ہے، سارا محلہ شناخت کررہا ہے، یہ عورت اب واقعہ کو سیاسی رنگ دے رہی ہے تاہم پھر بھی ملزموں سے بازپرس جاری ہے۔

چور آگے آگے، برہنہ خواتین پیچھے پیچھے، ہوٹل میں ایسا منظر کہ تمام مہمان دیکھتے ہی رہ گئے




اٹلانٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست جارجیا کے ایک ہوٹل میں گزشتہ روز ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ جسے دیکھ کر ہوٹل کے تمام مہمان ہکا بکا رہ گئے۔ ہوٹل میں دو جسم فروش خواتین آئی ہوئی تھیں جو اوپر کمرے میں دو مردوں کے ساتھ موجود تھیں کہ اس دوران کمرے میں دو چور گھس آئے اور انہوں نے بندوق کے زور پر ان سے 2500پاﺅنڈز (تقریباً 3لاکھ 87ہزار روپے) چھین لیے اور سیڑھیوں سے نیچے دوڑ لگا دی۔ دونوں خواتین بھی برہنہ حالت میں ہی ان کے پیچھے دوڑتی ہوئی نیچے ہال میں آ گئیں جہاں ہوٹل کے باقی گاہک بیٹھے کھانا کھا رہے تھے۔برطانوی اخبار ”ڈیلی سٹار“ کی رپورٹ کے مطابق ”ہوٹل میں موجود گاہکوں میں سے ایک کا کہنا تھا کہ برہنہ خواتین ان دو مردوں کے پیچھے دوڑتی جا رہی تھیں اور ساتھ پولیس کو بلا رہی تھیں، جب پولیس وہاں پہنچی تو دونوں نے اعتراف کیا کہ وہ جسم فروشی کا دھندہ کرتی ہیں۔“پولیس کا کہنا تھا کہ ”واردات کے دوران ملزمان میں سے ایک نے خواتین اور ان کے ساتھ موجود مردوں پر بندوق تانے رکھی اور دوسرے نے ان کی رقم نکالی اور چلتے بنے۔“یہ واقعہ اٹلانٹا میریٹ بک ہیڈ ہوٹل اینڈ کانفرنس سنٹر میں پیش آیا۔

معروف گلوکارہ شکیرا نے گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوانے کے بعد

شکیرا نے گلوکاری کے بعد کرکٹ میں انٹری دیدی


بگوٹا(این این آئی) کولمبیا سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ شکیرا نے گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوانے کے بعد کرکٹ میں بھی انٹری دیدی ہے ۔ہالی ووڈ گلوکارہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک وڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ گلوکاری کی دنیاسے وقت نکالر کرکٹ کی پریکٹس کررہی ہیں اور اس پریکٹس کے دوران وہ ایک زور دار چکھامارتی دکھائی گئی ہیں ۔ مداحوں کی طرف سے ان کی کرکٹ کھیلتے بنائی گئی وڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی بدحواسی پر ، شامی کمانڈوز کی 3 ماہ پرانی تصاویر حملہ آوروں کی ظاہر کر کے چلا دیں



نئی دہلی(آن لائن) پٹھان کوٹ ایئربیس حملہ کیس میں بھارتی میڈیا کی بدحواسی آخری حدوں کو چھو رہی ہے، بھارتی میڈیا نے تین ماہ قبل شامی کمانڈوز کی آرام کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تصاویر ظاہر کر کے میڈیا پر چلا دیا گیا اور عویٰ کیا گیا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی راولپنڈی میں کی گئی ہے۔ تین روز سے جاری اس نام نہاد مقابلے پر بھارتی میڈیا مشکوک نظروں سے دیکھا جارہا ہے اور اب بار بار یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ اگر دہشت گرد مارے گئے تو پھر آپریشن اب تک کیوں جاری ہے۔

عامرسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے، ٹیم میں شامل کرنے کے لیے ایوان میں بحث کرائی جائے

عامرسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے، ٹیم میں شامل کرنے کے لیے ایوان میں بحث کرائی جائے :متحدہ کی قومی اسمبلی میں تحریک التوا



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم نے فاسٹ باولر محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروا دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک التوا میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف سپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے ہیںملک کا نام بدنام کرنے والوں کو دوبارہ کھیلنے کا موقع کیوں دیا جا رہا ہے؟ اس اہم معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے۔واضح رہے کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر دورہ نیوزی لینڈ کےلئے قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل ہیںجبکہ نیوزی لینڈ امیگریشن حکام نے محمد عامر کی ویزے کے لیے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کی ہے جس کا فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے ۔

امیتابھ بچن پوتی سے متعلق شاہ رخ خان کے بیان پر خوش


ممبئی (ویب ڈیسک)امیتابھ بچن نے شاہ رخ خان کی جانب سے ان کی پوتی آرادھیا اور ابرام سے متعلق بیان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن اپنی پوتی آرادھیا سے بے انتہا محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی اپنی پوتی سے متعلق شرارتوں کو اپنے مداحوں سے شیئر کرتے رہتے ہیں جب کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے اپنے بیٹے ابرام اور ان کی پوتی کو مستقبل کی کامیاب فلمی جوڑی قرار دینے پر بے انتہا خوش ہیں۔ امیتابھ بچن اپنی نئی آنے والی فلم”وزیر“ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اس دوران کنگ خان کے بیان پر بے انتہا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بے اختیار کہا کہ اگر انہوں نے ایسا کہا ہے تو ان کے منہ میں گھی، شکر، دودھ اور سب کچھ ہو، جس پر پورے ہال میں زور دار قہقہہ گونجا۔

امریکی فیکٹری میں وقفہ نماز پر پابندی پر 190 مسلمانوں ورکروں کی ہڑتال، اس پر کمپنی نے کیا کیا؟ جان کر آپ کے غصے کی بھی حد نہ رہے گی


نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست کولوراڈو میں گوشت کی پیکنگ کرنے والی ایک کمپنی نے اپنے 190 مسلمان ملازمین کو نماز کی ادائیگی کے لئے چند منٹ مانگنے کی اتنی بڑی سزا دی کہ ملازمت سے ہی نکال باہر کیا۔ 
اخبار ’دی انڈی پینڈنٹ‘ کے مطابق کارگل میٹ سلوشنز نامی کمپنی کے تقریباً 200 ملازمین نے وقفہ نماز پر پابندی کے خلاف احتجاجاً ہڑتال کی تھی۔ ان میں سے چند ملازمین کام پر لوٹ گئے جبکہ باقی نے احتجاج جاری رکھا، جس پر مشتعل ہوکر کمپنی نے ملازمین کا جائز مطالبہ پورا کرنے کی بجائے انہیںنوکری سے ہی نکال دیا۔ اخبار ’ڈینور پوسٹ‘ کے مطابق ملازمین کا مطالبہ تھا کہ انہیں کھانے کے وقفے کے دوران، جس کے دورانیے کے لئے انہیں تنخواہ ادا نہیں کی جاتی، نماز کی ادائیگی کا وقت دیا جائے، لیکن کمپنی اس پر بھی تیار نہ تھی۔ اخبار کے مطابق کمپنی انتظامیہ نے ملازمین سے کہا کہ جو نماز پڑھنا چاہتا ہے وہ گھر چلا جائے، اور مسلمان ملازمین کو عبادت کے لئے 5 سے 10 منٹ کی اجازت دینے سے بھی انکار کردیا۔
مزید پڑھیں: دنیا کا وہ علاقہ جہاں سورج غروب نہیں ہوتا 
کمپنی کے ساتھ مذاکرات کرنے والے کاﺅنسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز کے نمائندہ جیلانی حسین کا کہنا تھا کہ ملازمین کا موقف تھا کہ ان کے لئے نماز چھوڑنا نوکری چھوڑنے سے زیادہ تکلیف دہ تھا، وہ اسے خدا کو ناراض کرنے کے مترادف قرار دیتے تھے، لہٰذا وہ اپنے بنیادی مذہبی حق سے دستبردار ہونے پر تیار نہ تھے۔ کمپنی سے نکالے گئے ملازمین کی اکثریت کا تعلق صومالیہ سے ہے اور ان میں سے کچھ تو 10 سال سے زائد عرصہ سے اس کمپنی میں ملازمت کررہے تھے۔

خاتون ڈرائیور کی شہری کی گاڑی کو ایسی ٹکر کہ آدمی غصے میں آنے کی بجائے خوشی سے نہال ہوگیا کیونکہ۔۔۔


منیلا (نیوز ڈیسک) سڑک پر گاڑیوں کی ٹکر ہوجائے تو جھگڑاہونا تو لازمی ہے اور بعض اوقات تو یہ جھگڑا شدید خون خرابے میں بھی بدل جاتا ہے، مگر فلپائن کی ایک سڑک پر اس وقت حیران کن واقعہ پیش آیا جب ایک شخص کی گاڑی کو ایک خاتون ڈرائیور نے ٹکر ماردی، مگر یہ صاحب ناراض ہونے کی بجائے خوشی سے ناچنے لگے اور خاتون کے سامنے لوٹ پوٹ ہوتے نظر آئے۔
مزید جانئے: کم عمر میں شادی کرنے کے حیران کن فوائد 
نیوز سائٹ WWWN کے مطابق جب فلپائنی شخص کی گاڑی کو ٹکر لگی تو وہ گاڑی روک کر غصے سے پھنکارتا ہوا باہر نکلا، لیکن جونہی خاتون ڈرائیور پر نظر پڑی تو اس کا غصہ جھاگ کی طرح بیٹھ گیا اور چہرے کے تاثرات لمحوں میں بدل گئے۔ نیوز سائٹ کے مطابق ٹکر مارنے والی خاتون ڈرائیور 30 سالہ فحش اداکارہ و ماڈل ماریہ اوزاوا تھیں، جن کاتعلق جاپان سے ہے، اور اتفاق سے متاثرہ شخص اس کا بہت بڑا مداح تھا۔ اس نے جونہی اداکارہ کو اپنے سامنے دیکھا تو اپنی آنکھوں پر یقین نہ کرپایا اور اپنی گاڑی کو پہنچنے والا بھاری نقصان اس کے ذہن سے ایسا محو ہوا کہ گویا کوئی حادثہ ہوا ہی نہ تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ شخص ماریا اوزاوا کی طرف مسکراتے ہوئے بڑھا اور اگرچہ وہ اپنی غلطی پر باربار معافی مانگ رہی تھیں، لیکن یہ مسکرا مسکرا کر اداکارہ پر فدا ہوئے جارہا تھا۔ شاید اداکارہ یہ توقع کررہی تھیں کہ ان سے معاوضہ طلب کیا جائے گا یا پولیس کو بلوایا جائے گا مگر اس وقت ان کی حیرانی کی انتہا نہ رہی جب متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور نے ان کے ساتھ سیلفی بنانے کی فرمائش کردی، جسے انہوں نے بخوشی پورا کردیا۔ اس واقعہ کو قریب موجود ایک شخص نے اپنے موبائل فون سے فلما لیا اور اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دی، جسے دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے۔

درجنوں لوگوں کو سزائے موت دینے کے بعد ........

درجنوں لوگوں کو سزائے موت دینے کے بعد سعودی عرب کے سامنے ایک اور ایسی انوکھی مشکل کھڑی ہوگئی جس کے بارے میں کسی نے بھی نہ سوچا تھا 







    ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں شیعہ سکالر شیخ نمر النمر سمیت 47 افرادکو سزائے موت دئیے جانے کے دو دن بعد سعودی عرب کی حساس ترین سرکاری ویب سائٹوں پر ایک بڑا ہیکنگ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں بعض اہم ترین ویب سائٹیں 24 گھنٹے سے بھی زائد دورانیے کے لئے آف لائن رہیں۔ 
    نیوز سائٹ ’انٹرنیشنل بزنس ٹائمز‘ کے مطابق سعودی وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر ڈسٹری بیوٹڈ ڈینائل آف سروس (ڈی ڈی او ایس) حملہ کیا گیا۔ اس نوعیت کے ہیکنگ حملوں میں ٹارگٹ ویب سائٹ پر بے پناہ انٹرنیٹ ٹریفک کا دباﺅ ڈالا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کا نظام معطل ہوجاتا ہے۔ ہیکنگ حملے کا نشانہ بنے والی دیگر ویب سائٹوں میں وزارت خزانہ، کسٹمز سروس، جنرل پاسپورٹ سروس اور سعودی محتسب کے دفاتر کی ویب سائٹیں شامل ہیں۔
    مزید جانئے: سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے شیخ نمر کی زندگی کے بارے میں وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں 
    ایران کی فارس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہیکنگ حملے ”بریو یوتھ اگینسٹ ریلیجیئس اینڈ ہولی ٹیبوز“ نامی گروپ کی طرف سے کئے گئے ہیں، جبکہ انٹرنیٹ پر سرگرم مشہور ہیکنگ گروپ انانیمس نے بھی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، اور انہیں ”آپریشن نمر“ کے نام سے کئے جانے والے ہیکنگ حملوں کا حصہ قرار دیا ہے۔

    ’میں نے قرض لیا اور۔۔۔

    ’میں نے قرض لیا اور۔۔۔‘وزیراعلیٰ نیند سےہڑبڑا کر اٹھے اور ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا



    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نیند کی شدت اور غلبے نے وزیر ا علی پنجاب شہباز شریف کے منہ سے سچ اگلوا دیا ۔
    نجی ٹی وی 92کے مطابق ”خود روزگار اسکیم “کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف تھکاوٹ کی وجہ سے بار بار نیند کے جھٹکے لگتے رہے اور وزیر اعلی کی غنودگی کے مناظر نجی ٹی وی کے کیمرے نے ریکارڈ کر لئے ۔جب وزیر اعلیٰ غنودگی اور نیند کے غلبے میں تقریر کرنے کے لئے ڈائس پر آئے تو دوران تقریر شدت جذبات کی رو میں بہہ جانے والے شہباز شریف کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو گئے ۔ایک تھا نیند کا غلبہ اور دوسرا تقریر کی شدت ،وزیر اعلیٰ پنجاب راوئتی انداز میں تقریر کرتے کرتے جذبات کی رو میں ایسا ڈوبے کہ اشرافیہ کا ذکر کرتے ہوئے اپنی ذات کو بھی نہ چھوڑا اورکہا کہ مجھ جیسے بڑے بڑے لوگ قرضہ لیتے ہیں اور ہڑپ کر جاتے ہیں۔واقعی وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی تقریر کا اپنا ہی انداز ہے۔

    روسی لڑکی کا متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کیلئے انتہائی قابل تحسین اقدام، دل جیت لئے



    ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانیت سے محبت کا جذبہ قومیت اور سرحدوں کی تقسیم سے ماورا ہوتا ہے، اور اس کی ایک خوبصورت مثال روسی لڑکی اولگا زولتووا ہیں جنہوں نے پاکستان میں کینسر کے شکار بچوں کی مدد کے لئے دبئی میں 200 کلومیٹر کا فاصلہ محض 24 گھنٹے میں طے کیا، اور اس مہم کے زریعے پاکستانی بچوں کے لئے 100 کلوگرام سے زائد وزن کے تحائف اکٹھے کر لئے۔
    مزید پڑھیں: وہ لڑکی جس نے مفت میں دنیا کی سیر کرنے کیلئے شرمناک ترین طریقہ ڈھونڈ لیا 
    گلف نیوز کے مطابق 25سالہ اولگا کینسر کے شکار پاکستانی بچوں کے لئے کھلونے جمع کرنا چاہتی تھیں اور اس کے لئے انہوں نے اپنی لمبی دوڑ کی صلاحیت کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ اولگا نے 29 دسمبر کو برج العرب کے قریب جمیرا وپن بیچ سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور جمیرا بیچ ریذیڈنس، السوفا اور ساتوا کے علاقوں میں دوڑتے ہوئے 30 دسمبر کو 200 کلومیٹر کا فاصلہ مکمل کرلیا۔ وہ ہر 10 سے 15 کلومیٹر کا فیصلہ طے کرنے کے بعد صرف 10 منٹ کا وقفہ لیتی رہیں۔ اولگا کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ مقصد حاصل کرنے کے لئے 5ماہ پریکٹس پر صرف کئے تھے۔ 
    ان کی اس مہم کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا تھا اور دبئی کے شہریوں نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور کینسر سے متاثرہ پاکستانی بچوں کے لئے ہزاروں تحائف اور کھلونے جمع کروائے، جو کہ ایک مصری این جی او کے ذریعے پاکستان بھجوا دئیے گئے۔

    چترال کا ایک شہری پشاور آیا تو اس نے ماضی کے مقابلے میں موجودہ پشاور میں ایسا کیا دیکھا کہ وہ چئیرمین عمران خان صاحب نے نام کھلا خط لکھنے پر مجبور ہو گیا۔


    فراخدلی کا حیران کن فائدہ سائنسی تحقیق میں سامنے آگیا،اگر آپ بھی دوسروں کو مدد کرنے میں کنجوسی کرتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں





    نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ اپنے دوستوں ،رشتے داروں اور دیگر افراد کے ساتھ کنجوسی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو فوری طور پر اس عادت کو چھوڑ دیں کیونکہ ایک سائنسی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جو لوگ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ان کا بلڈ پریشر کم رہتا ہے اور ہم صحت کے مسائل سے چھٹکارا پالیتے ہیں۔
    یونیورسٹی آف برٹش کولمبیاکی جانب سے کی گئی یہ تحقیق ’ہیلتھ سائیکالوجی‘جرنل میں شائع بھی ہوچکی ہے۔اس تحقیق سے قبل 1999ء میں کی گئی ایک تحقیق میں55سال سے زائد افراد سے پوچھا گیا کہ وہ دوسروں کی مدد کس طرح کرتے ہیں اور دن میں کتنے گھنٹے دوسروں کی مدد میں گزارتے تھے۔تحقیق کاروں نے ان افراد کی صحت اور معاشی حالت کو بھی دیکھا اور جب پانچ سال بعد دوبارہ ان افراد کا جائزہ لیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں نے دوسروں کی مدد کی تھی میں زندہ رہنے کی شرح دیگر افراد کی نسبت44فیصد زیادہ تھی۔
    حالیہ تحقیق میں ماہرین نے ان افراد کابلڈ پریشر بھی جانچا اور یہ دیکھا کہ دوسروں کی مدد کرنے والے اور پیسہ خرچ کرنے والے افراد کا بلڈ پریشر دوسروں کی نسبت کم تھا۔تحقیق کاروں کے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ جو لوگ ایک ہفتے میں چار گھنٹے دوسروں کی مدد کرنے میں صرف کرتے ہیں ان کا فشار خون کم رہتا ہے۔
    مزید جانئے: تاریخ کا مشہور ترین بادشاہ جس کی قبر پر لکھی تحریر میں اسے کھولنے سے منع کیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود قبر کھولی گئی تو اس دن کیا ہوا؟ ایسی داستان کہ جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہوجائے گا 
    ایک اورتحقیق میں ماہرین نے 128افراد کو 40ڈالر دئیے اور کہا کہ یہ پیسے ایک دن میں خرچ کریں۔ان میں سے آدھے افراد کوکہا گیاکہ وہ یہ رقم اپنے اوپر خرچ کریں اور بقیہ کو بتایا گیا کہ یہ رقم وہ دوسروں پر یا فلاحی کاموں میں خرچ کریں۔تحقیق کاروں نے پیسے دینے سے قبل تمام شرکاء کا بلڈپریشر لیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جن لوگوں کا بلڈ پریشر زیادہ تھا نے جب دوسروں پر رقم خرچ کی تو ان کا بلڈ پریشر کم ہوگیا۔حال ہی میں کی گئی تحقیق نے تمام ماضی کی تحقیقات کی توثیق کی ہے ۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے اگر آپ بھی اچھی صھت اور لمبی زندگی کے مزے اٹھانا چاہتے ہیں تو دوسروں پر خرچ کرنے کی عادت کو اپنائیں۔

    دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی شرط پر سعودی عرب ایران سے تعلقات کی بحالی پر راضی ہوگیا


    نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) شیعہ رہنماءشیخ نمر النمر کو سعودی عرب میں سزائے موت دیئے جانے کے بعد ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کشیدہ ہیں لیکن اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر نے اعلان کیاہے کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے تیار ہے بشرطیکہ وہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے ۔ 
    ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نیویارک میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے عبداللہ المعلمی نے کہاکہ سعودی عرب اور ایران ابدی دشمن نہیں ہیں لیکن کچھ پالیسیاں ایسی ہیں جن کی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی ۔ شام اور یمن سے متعلق اپنے ملک کی پالیسی دہراتے ہوئے اُنہوں نے ایک مرتبہ پھر کہاکہ خطے میں امن وامان کی بحالی کیلئے سعودی عرب اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔ 
    یادرہے کہ شیخ نمر کی پھانسی کے بعدایران میں موجود سعودی سفارتخانے پر ہجوم نے دھاوابول دیاتھا اور آگ لگادی تھی جس کے بعدسعودی عرب نے ایرانی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا تھا جبکہ ایران سے سعودی عملہ بھی دبئی منتقل ہوگیاتھا ۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط،باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک لے کر جائیں گے : نواز شریف




    کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔معاہدے ، دفاع ،صحت، سائنس اینڈ ٹیکنالونی اور تجارت کے شعبوں میں کیے گئے۔
    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے تین روزہ دورہ سری لنکا کے دوران پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔معاہدے کی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف اور سری لنکن صدر بھی موجود تھے جبکہ پاکستان کے وفد میںوفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرالحسن، خرم دستگیر خان ، طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام موجود ہیں۔ 
    معاہدے کی تقریب سے قبل سری لنکا کے صدر نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔سری لنکا کے صدر نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ پاکستان نے 20 سال تک دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سری لنکا کی مدد کی ۔
    علاوہ ازیں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تقریب کے بعدسری لنکا کے صدر کی طرف سے وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا ۔ سری لنکا نے نادرا سے استفادہ حاصل کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ علاوہ ازیں سری لنکا کی طرف سے سب سے زیادہ دلچسپی جے ایف 17 تھنڈر کے معاملے پر دکھائی جارہی ہے جس کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
    وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سری لنکا کے دوران سب سے زیادہ ملاقاتیں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر الحسن کی ہورہی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سری لنکا ، پاکستان کے ساتھ دفاع کے شعبے میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔
    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں،پاکستان اور سری لنکا باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔مذاکرات سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید بہتر ہونگے دورہ دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا مظہر ہے عالمی اور علاقائی امور پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان دفاع کے شعبے میں سری لنکا کے ساتھ تعاون کررہا ہے اور دونوں ملک مشترکہ مشقوں کے انعقاد پر بھی توجہ دیں گے۔دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھانے کے مواقع موجود ہیں باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک لے کر جائیں گے ،تعلیم کے شعبے میں بھی باہمی تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔

    کیا آپ اس تصویر میں پانڈا تلاش کرسکتے ہیں؟ انتہائی دلچسپ جواب جانئے



    نیویارک(نیوز ڈیسک) ہنگری کے آرٹسٹ گریگلی دوداس نے اپنی ایک پینٹنگ میں چھپائے گئے پانڈے کو ڈھونڈنے کی گیم سوشل میڈیا پر متعارف کروائی تو گویا اس طرح کی گیموں کا ایک سیلاب امڈ آیا۔ آئے روز کسی نہ کسی تصور میں چھپے پانڈے کو ڈھونڈنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، لیکن امریکی ریاست کنٹیکی سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹریسی ہائٹ کے پانڈے نے تو سوشل میڈیا صارفین کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔
    ٹریسی کا کہنا ہے کہ یہ تصویر بہت پرانی ہے، جس میں 1978ء میں ریاست انڈیانا میں منعقد ہونے والی نیشنل کانفرنس میں شریک سینکڑوں بچے نظر آرہے ہیں، جنہوں نے طرح طرح کے دلچسپ لباس پہنے ہیں اور اپنے اپنے منفرد انداز اختیار کررکھے ہیں۔ ان میں سے کچھ بچوں کے پاس بھس بھرے کھلونے بھی ہیں اور انہیں میں ایک پانڈا بھی شامل ہے، اور اسی پانڈے کو ڈھونڈنا ہی اصل کمال ہے۔
    مزید جانئے: اس تصویر میں ایک چیتا ان بھیڑوں کو شکار کرنے کیلئے چھپ کر بیٹھا ہے، کیا آپ اسے ڈھونڈ سکتے ہیں؟ 
    فیس بک پر اب تک اس تصویر کو ہزاروں بار شیئر کیا جاچکا ہے اور تیز نظر والے کچھ ذہین صارفین نے پانڈے کو ڈھونڈ بھی لیا ہے۔ آپ بھی اپنے ذہن کو اس تصویر پر مرکوز کیجئے اور اس بلیک اینڈ وائٹ پانڈے کو ڈھونڈ کر دکھائیے جو ان بچوں کے درمیان کہیں چھپا بیٹھا ہے۔




    نواز شریف ، مودی سے مذاکرات میں جا رحانہ انداز اپنائیں ، کوئی بھارتی حافظ سعید کو مارنے آیا تو زندہ واپس نہیں جائے گا :جنرل (ر) پرویز مشرف


    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو  ہر معاملے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے مذاکرات میں جا رحانہ انداز میں بات کرنی چاہیے ،بھارت افغانستان میں بیٹھ کر بلوچستان کے حالات خراب کر رہا ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’ را ‘ بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک کو ہوا دیتی ہے ،یہ سب بند ہونا چاہیے ۔ 
    سماءنیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا کہ نریند مودی نے اپنی پوری کابینہ کے ساتھ ہندو انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کو بریفنگ دی ہے جس کا مطلب ہے کہ مودی حکومت کو ’’آر ایس ایس‘‘ کنٹرول کر رہی ہے اور سب کو پتہ ہے کہ’’ آر ایس ایس ‘‘مسلمانوں اور پاکستان کی مخالف جماعت ہے ۔ آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے نریندر مودی مذاکرات چاہتے ہیں، ایسی صورتحال میں ہمارا موقف بھرپور ہونا چاہیے ۔نواز شریف کو ہر بات پر نریندر مودی سے جارحانہ رویہ اپنانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان کے حالات خراب کر رہی ہے جس کے جواب میں پاکستان کے پاس بھی ایسے آپشن موجود ہیں جن سے بھارت کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے ،بھارت میں بیس کروڑ مسلمان ہیں جو کہ مودی سے خوش نہیں ہیں۔ایسے میں نریندر مودی کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ پنگے لینا بند کردے ۔
    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر چند بھارتی حافظ سعید کو مارنے پاکستان آئے تو وہ واپس نہیں جا سکیں گے اور انہیں یہاں مار دیا جائے گا ۔پرویز مشرف نے کہا کہ سندھ میں بہت اچھا کام ہو ر ہا ہے جس میں مزید تیز ی کی ضرورت ہے ۔ایم کیو ایم سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا دوست کوئی نہیں ہے ،میرا دوست پاکستان ہے ،اگر میرا بھائی بھی غلط کر رہا ہے تو وہ غلط ہے ۔پرویز مشرف نے کہا کہ بد قسمتی سے کراچی آپریشن کے بارے میں تاثر ہے کہ یہ آپریشن صرف ایم کیو ایم کے خلاف ہے ۔رینجرز آپریشن تمام لوگوں کے خلاف ہو نا چاہیے ،صرف ایم کیو ایم کے خلاف نہیں ہو نا چاہیے۔پرویز مشرف نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ کراچی میں رینجرز سب کے خلاف کارروائی کر رہی ہے لیکن تاثر یہ ہے کہ وہ صرف ایک جماعت کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔کراچی میں پچاس فیصد سے زیادہ دہشت گردی سیاسی جماعتوں کی آشیر باد سے ہو رہی تھی ۔شہر میں سب سے پہلے پٹھان اور مہاجروں کے درمیان خانہ جنگی ہوئی ۔مہاجروں کے پیچھے ایم کیو ایم تھی اور پٹھانوں کے پیچھے اے این پی تھی ،اس کے بعد سندھی اور بلوچی خانہ جنگی شروع ہوگئی ۔
    الطاف حسین سے کے کیسز سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی اور ہر شخص اپنی کرتوت کے جوابدہ ہیں ،عمران فاروق یا منی لانڈرنگ کے کیس کے جوابدہ الطاف حسین ہیں ،میرے خیال میں فیصلے کی گھڑی آرہی ہے ۔ان فیصلوں کے بعد کراچی کے حالات مزید بگڑ سکتے ہیں ۔سندھ میں ایک شہر ی سیاسی جماعت ایم کیو ایم ہے اس کے علاوہ اور کوئی بھی نہیں ہے ۔اگر کراچی کو درست کرنا ہے تو انہی لوگوں سے ڈیل کرنا پڑے گا ۔اگر کروڑوں لوگوں کی کوئی سیاسی قوت ہے تو ان سے ڈیل کرنی پڑتی ہے ۔کراچی جو کارروائیاں دہشت گردوں کے خلاف ہو رہی ہیں اس سے ایم کیو ایم کا نا م نہ جوڑا جائے کیو نکہ کراچی میں مہاجر بڑی تعداد میں ہیں جو کہ سب کے سب ایم کیو ایم میں نہیں ہیں ۔ان مہاجروں کو دہشت گردی اور بھتہ خوری سے دور رکھنا ہے ۔
    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جس طرح مسلم لیگ کے دھڑے ملنا چا ہ رہے ہیں ،اگر یہ تحریک مضبوط ہوتی ہے اور عوام کو کھینچتی ہے تو ایم کیو ایم کو بھی کھینچ سکتی ہے ۔میرا یقین ہے کہ ہمیں ضم ہو کر ایک طاقت بننا چاہتے ہیں ۔اس وقت مسلم لیگ ن بہت مضبوط ہے اور اگر یہ تبدیلی نہیں آئی تو ان کا مستقبل بہت روشن ہے اور وہ آگے چلیں گے لیکن اگر مسلم لیگ ن نے ایسے ہی چلنا ہے جس سے پاکستان تباہی کی طرف جائے تو اس ملک کی بد قسمتی ہے ۔
     

    Contact Form

    Name

    Email *

    Message *

    aus dieser quelle