Pages

Time

مارک زکربرگ فیس بک بنانے کے بعد 2016ءمیں ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایسا طوفان لانے جارہے ہیں کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، واضح اعلان کردیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے 2016ءمیں ایک ایسا کارنامہ سرانجام دینے کا اعلان کر دیا ہے جس کے متعلق جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں برس ایک مصنوعی ذہانت کا حامل روبوٹ ایجاد کریں گے جو گھر اور دفتر کے کاموں میں ان کی مدد کر سکے۔ مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ”یہ روبوٹ بنانے کا خیال انہیں آئرن مین فلموں کے کردار ”جاروس“(Jarvis) کو دیکھ کر آیا۔“ جاروس ایک ایسا کردار ہے جو ہر چیز کا علم رکھتا ہے۔مارک زکر برگ بھی شاید خود کو آئرن مین بنانا چاہتے ہیں، اور اس مقصد کے لیے ایک ایسا روبوٹ بنانا چاہتے ہیں جو ہر چیز کا علم رکھتا ہو اور وہ اسے جو بھی کام کہیں وہ فوراً کر دے۔ مارک زکر برگ مصنوعی ذہانت کی پہلے سے موجود ٹیکنالوجی کو اس روبوٹ کی تیار میں استعمال کریں گے اور پھر روبوٹ کو اپنی آواز کی پہچان کروائیں گے تاکہ وہ ان کے ذریعے گھر اور دفاتر کی لائٹس، میوزک، درجہ حرارت سمیت ہر چیز کو کنٹرول کر سکیں۔ وہ روبوٹ کواپنے دوستوں کے چہروں سے بھی روشناس کروائیں گے تاکہ وہ مارک سے ملنے گھر آئیں تو روبوٹ انہیں دروازے سے پہچان کر اندر لے آئے۔ مارک کا کہنا تھا کہ ”میں روبوٹ کو یہ بھی سکھاﺅں گا کہ وہ میری غیرموجودگی میں میری بیٹی میکس کے کمرے میں ہونے والی ہر چیز پر نظر رکھے اور مجھے اس سے آگاہ کرے۔“

:تبصرہ

 

Contact Form

Name

Email *

Message *

aus dieser quelle