Pages

Time

کارکن کی بلی چوری کرنے کے الزام میں 3 لیگی ورکر گرفتار

تحریک انصاف کی خاتون کارکن کی بلی چوری کرنے کے الزام میں 3 لیگی ورکر گرفتار
فیصل آباد (ویب ڈیسک) شیر والے بلے والوں کی بلی لے گئے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خاں کی محلہ دار تحریک انصاف کی ورکر خاتون کی قیمتی بلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث تین ملزم گرفتار۔ سمن آباد کے علاقہ نثار کالونی گلی نمبر4 کی تحریک انصاف کی کارکن خاتون امتیاز آصف نے عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی کہ اس کے ہمسایہ ملزموں کاشف، شہباز اور فاروق نے اس کی تین سالہ بلی چوری کر لی ہے۔ پرشن نسل کی بلی کی مالیت 2 لاکھ روپے تھی اور ملزم چوری کرنے کے بعد واپس کرنے سے انکاری ہیں۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج مسز مصباح خاں کے حکم پر سمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا۔ گزشتہ روز پولیس نے تینوں ملزموں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا، مقدمہ کی مدعیہ امتیاز بی بی کا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی کارکن ہے اور ملزم مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھتے ہیں۔ 20 نومبر کو انہوں نے میری قیمتی پالتو بلی چوری کر لی تھی جبکہ گرفتار ملزموں کا کہنا ہے کہ خاتون جھوٹی شہرت کیلئے ڈرامہ کر رہی ہے، ہم نے بلی چوری نہیں کی نہ ہی ہمیں اسکا علم ہے۔ بعدازاں رات کو سمن آباد کے علاقہ محلہ مسعود آباد میں آوارہ پھرنے والی بلی کو ایک شہری نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے بلی امتیاز بی بی کے حوالے کی تو اس نے وصول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ میری بلی نہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او سمن آباد کا کہنا ہے کہ بلی اسی خاتون کی ہے، سارا محلہ شناخت کررہا ہے، یہ عورت اب واقعہ کو سیاسی رنگ دے رہی ہے تاہم پھر بھی ملزموں سے بازپرس جاری ہے۔

:تبصرہ

 

Contact Form

Name

Email *

Message *

aus dieser quelle