Pages

Time

روڈ اور روٹ میں فرق ہوتاہے،ہمیں وفاق کی بنائی ہو ئی سڑک نہیں صوبے میں پاک چین کوریڈور چاہیے :پرویز خٹک


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے کہاہے کہ ہمیں وفاق کی جانب سے بنائی ہوئی سڑک نہیں چاہیے بلکہ اپنے صوبے میں پاک چین کوریڈو ر چاہیے ۔
تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کا کہناتھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق ہمارے اعتراضات توکسی نے سنے ہی نہیں،اگرانہیں صرف روڈ بناناہے توبڑی مہربانی ہم روڈ خود بھی بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثابت کرسکتاہوں کہ ہمارے صوبے کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے ،پورا یقین ہے کہ ہمارے صوبے میں اقتصادی راہداری کا روٹ نہیں بنے گا ۔پرویز خٹک کا کہناتھا کہ روڈ اور روٹ میں فرق ہوتاہے ،ہمیں گیس اور بجلی سمیٹ روٹ چاہیے صرف سڑک نہیں ۔

:تبصرہ

 

Contact Form

Name

Email *

Message *

aus dieser quelle