Pages

Time

روسی لڑکی کا متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کیلئے انتہائی قابل تحسین اقدام، دل جیت لئے



ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانیت سے محبت کا جذبہ قومیت اور سرحدوں کی تقسیم سے ماورا ہوتا ہے، اور اس کی ایک خوبصورت مثال روسی لڑکی اولگا زولتووا ہیں جنہوں نے پاکستان میں کینسر کے شکار بچوں کی مدد کے لئے دبئی میں 200 کلومیٹر کا فاصلہ محض 24 گھنٹے میں طے کیا، اور اس مہم کے زریعے پاکستانی بچوں کے لئے 100 کلوگرام سے زائد وزن کے تحائف اکٹھے کر لئے۔
مزید پڑھیں: وہ لڑکی جس نے مفت میں دنیا کی سیر کرنے کیلئے شرمناک ترین طریقہ ڈھونڈ لیا 
گلف نیوز کے مطابق 25سالہ اولگا کینسر کے شکار پاکستانی بچوں کے لئے کھلونے جمع کرنا چاہتی تھیں اور اس کے لئے انہوں نے اپنی لمبی دوڑ کی صلاحیت کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ اولگا نے 29 دسمبر کو برج العرب کے قریب جمیرا وپن بیچ سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور جمیرا بیچ ریذیڈنس، السوفا اور ساتوا کے علاقوں میں دوڑتے ہوئے 30 دسمبر کو 200 کلومیٹر کا فاصلہ مکمل کرلیا۔ وہ ہر 10 سے 15 کلومیٹر کا فیصلہ طے کرنے کے بعد صرف 10 منٹ کا وقفہ لیتی رہیں۔ اولگا کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ مقصد حاصل کرنے کے لئے 5ماہ پریکٹس پر صرف کئے تھے۔ 
ان کی اس مہم کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا تھا اور دبئی کے شہریوں نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور کینسر سے متاثرہ پاکستانی بچوں کے لئے ہزاروں تحائف اور کھلونے جمع کروائے، جو کہ ایک مصری این جی او کے ذریعے پاکستان بھجوا دئیے گئے۔

:تبصرہ

 

Contact Form

Name

Email *

Message *

aus dieser quelle