Pages

Time

فراخدلی کا حیران کن فائدہ سائنسی تحقیق میں سامنے آگیا،اگر آپ بھی دوسروں کو مدد کرنے میں کنجوسی کرتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں





نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ اپنے دوستوں ،رشتے داروں اور دیگر افراد کے ساتھ کنجوسی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو فوری طور پر اس عادت کو چھوڑ دیں کیونکہ ایک سائنسی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جو لوگ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ان کا بلڈ پریشر کم رہتا ہے اور ہم صحت کے مسائل سے چھٹکارا پالیتے ہیں۔
یونیورسٹی آف برٹش کولمبیاکی جانب سے کی گئی یہ تحقیق ’ہیلتھ سائیکالوجی‘جرنل میں شائع بھی ہوچکی ہے۔اس تحقیق سے قبل 1999ء میں کی گئی ایک تحقیق میں55سال سے زائد افراد سے پوچھا گیا کہ وہ دوسروں کی مدد کس طرح کرتے ہیں اور دن میں کتنے گھنٹے دوسروں کی مدد میں گزارتے تھے۔تحقیق کاروں نے ان افراد کی صحت اور معاشی حالت کو بھی دیکھا اور جب پانچ سال بعد دوبارہ ان افراد کا جائزہ لیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں نے دوسروں کی مدد کی تھی میں زندہ رہنے کی شرح دیگر افراد کی نسبت44فیصد زیادہ تھی۔
حالیہ تحقیق میں ماہرین نے ان افراد کابلڈ پریشر بھی جانچا اور یہ دیکھا کہ دوسروں کی مدد کرنے والے اور پیسہ خرچ کرنے والے افراد کا بلڈ پریشر دوسروں کی نسبت کم تھا۔تحقیق کاروں کے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ جو لوگ ایک ہفتے میں چار گھنٹے دوسروں کی مدد کرنے میں صرف کرتے ہیں ان کا فشار خون کم رہتا ہے۔
مزید جانئے: تاریخ کا مشہور ترین بادشاہ جس کی قبر پر لکھی تحریر میں اسے کھولنے سے منع کیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود قبر کھولی گئی تو اس دن کیا ہوا؟ ایسی داستان کہ جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہوجائے گا 
ایک اورتحقیق میں ماہرین نے 128افراد کو 40ڈالر دئیے اور کہا کہ یہ پیسے ایک دن میں خرچ کریں۔ان میں سے آدھے افراد کوکہا گیاکہ وہ یہ رقم اپنے اوپر خرچ کریں اور بقیہ کو بتایا گیا کہ یہ رقم وہ دوسروں پر یا فلاحی کاموں میں خرچ کریں۔تحقیق کاروں نے پیسے دینے سے قبل تمام شرکاء کا بلڈپریشر لیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جن لوگوں کا بلڈ پریشر زیادہ تھا نے جب دوسروں پر رقم خرچ کی تو ان کا بلڈ پریشر کم ہوگیا۔حال ہی میں کی گئی تحقیق نے تمام ماضی کی تحقیقات کی توثیق کی ہے ۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے اگر آپ بھی اچھی صھت اور لمبی زندگی کے مزے اٹھانا چاہتے ہیں تو دوسروں پر خرچ کرنے کی عادت کو اپنائیں۔

:تبصرہ

 

Contact Form

Name

Email *

Message *

aus dieser quelle