Pages

Time

دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی شرط پر سعودی عرب ایران سے تعلقات کی بحالی پر راضی ہوگیا


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) شیعہ رہنماءشیخ نمر النمر کو سعودی عرب میں سزائے موت دیئے جانے کے بعد ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کشیدہ ہیں لیکن اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر نے اعلان کیاہے کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے تیار ہے بشرطیکہ وہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے ۔ 
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نیویارک میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے عبداللہ المعلمی نے کہاکہ سعودی عرب اور ایران ابدی دشمن نہیں ہیں لیکن کچھ پالیسیاں ایسی ہیں جن کی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی ۔ شام اور یمن سے متعلق اپنے ملک کی پالیسی دہراتے ہوئے اُنہوں نے ایک مرتبہ پھر کہاکہ خطے میں امن وامان کی بحالی کیلئے سعودی عرب اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔ 
یادرہے کہ شیخ نمر کی پھانسی کے بعدایران میں موجود سعودی سفارتخانے پر ہجوم نے دھاوابول دیاتھا اور آگ لگادی تھی جس کے بعدسعودی عرب نے ایرانی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا تھا جبکہ ایران سے سعودی عملہ بھی دبئی منتقل ہوگیاتھا ۔

:تبصرہ

 

Contact Form

Name

Email *

Message *

aus dieser quelle